جیکب آباد:عید کے ایام میں ون وھیلنگ کرتے حادثات، 101زخمی
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)عید کے ایام میں ون وھیلنگ کرتے ہوئے درجنوں حادثات میں خاتون سمیت101 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عیدالفطر کے پہلے دو روز کے دوران ون وھیلنگ اور تیز رفتاری کے باعث کم از کم 82 افراد زخمی ہوئے ، جن میں 22سالہ عبدالصمدمستوئی،13سالہ خلیل احمد منگی،17سالہ حسین بخش،22سالہ گل بی بی اور دیگر شامل ہیں۔