قائد اعظم اکادمی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب
کراچی (آئی این پی) 86ویں یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام اکادمی کے جناح ہال میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد ہوا۔۔۔
جس کے پہلے مرحلے میں صدر تقریب پاکستان جسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار محمد اقبال خان نے اکادمی کے احاطے میں پرچم کشائی کی ۔تقریب کے دوسرے مرحلے میں استحکام پاکستان کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ گفتگو سیشن کے مہمان خصوصی قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے سربراہ محفوظ النبی خان تھے اور اعزازی مہمان خاص میں رانا اشفاق رسول خان تھے۔