گٹکا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے 2 ملزمان کو حراست میں لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اشفاق اور برکت علی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختی رقم برآمد ہوئی۔