پائپ لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش 45 گھنٹے بعدبرآمد

 پائپ لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش 45 گھنٹے بعدبرآمد

کراچی (این این آئی)اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پانی بھرنے کے دوران واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے 45 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد 45 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ سے برآمد کیا۔ترجمان کے مطابق بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے مسلسل اور مربوط کارروائی جاری رکھی۔ بچی کی لاش کو تلاش کرلیا جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں