گڈو بیراج سے نکلنے والی نہریں یکم تا 30اپریل بند رہیں گی

گڈو بیراج سے نکلنے والی نہریں  یکم تا 30اپریل بند رہیں گی

سکھر(بیورو رپورٹ)چیف انجینئر گڈو بیراج کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج سے نکلنے والی نہریں یکم اپریل سے 30 اپریل تک ایک ماہ کے لیے بند رہیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نہروں کی بندش معمول کی انسپکشن، دیکھ بھال اور ضروری مرمتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے تاکہ نظامِ آبپاشی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ بیراج کے گیٹس کو 31 مارچ اور یکم اپریل کی درمیانی شب 12 بجے سے بتدریج کھولا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں