فٹ پاتھ سے 9ماہ کی بچی کی لاش برآمد، گداگر خاتون گرفتار

فٹ پاتھ سے 9ماہ کی بچی کی لاش برآمد، گداگر خاتون گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں فٹ پاتھ سے 9 ماہ کی مردہ بچی کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک گداگر خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، جو مبینہ طور پر اپنے دو دیگر بچوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے خاتون کی ذہنی حالت درست معلوم نہیں ہوتی، تاہم اس کی تصدیق کے لیے میڈیکل معائنہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خاتون کے ساتھ اور کون لوگ ملوث ہیں اور مردہ بچی کے بارے میں کس کس کو علم تھا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون اور اس کے دو بچوں کو ایدھی کے نفسیاتی سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں