گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا

گھریلو ملازمہ کے قتل کے  ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی ارشاد حسین نے گھریلو ملازمہ کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے شریک ملزمہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد، ڈی این اے رپورٹ اور دیگر فارنزک مواد کی بنیاد پر ملزم محمد فیاض کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے ، جبکہ شریک ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے ملزم محمد فیاض کو قتل کے جرم میں عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک سال قید بھگتنے کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں