جھڈو:عوامی تحریک کے اجلاس میں زراعت کودرپیش مسائل پرغور

جھڈو:عوامی تحریک کے اجلاس میں زراعت کودرپیش مسائل پرغور

جھڈو (نمائندہ دنیا)عوامی تحریک تعلقہ جھڈو کی جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس تعلقہ صدر ممتاز جونیجو کی صدارت میں کھوسہ ہاؤس میں ہوا۔۔۔

 جس میں علاقے کی سیاسی صورتحال، زراعت کی بدحالی اور عوامی مسائل پر کئی اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی ایران پرجارحیت کے خلاف مرکزی قیادت کے اعلان پر 10 اپریل کو نوکوٹ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی تحریک کے مرحوم رہنما کرم کلوئی کی برسی 18 اپریل کو گاؤں امیر بخش کلوئی میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت اور زرعی اجناس کے کم نرخوں کیخلاف 10 اپریل کو ہاری آبادگار کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں تمام تنظیموں کو بلایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں