اندرون سندھ:حادثات وواقعات نے 5جانیں لے لیں

اندرون سندھ:حادثات وواقعات نے 5جانیں لے لیں

محراب پور میں دریا سے لاش ملی، حادثات میں بھی 2اموات ہوئیں، 2زخمیشہداد پور میں رکشہ الٹنے سے چار سالہ بچی جاں بحق، نوڈیرو میں زخمی چل بسا

اندرون سندھ (نمائندگان) حادثات وواقعات نے 5 افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے ۔ محراب پور میں دریائے سندھ سے سیال ناکہ غریب آباد محلہ دادو کے رہائشی منصور احمد ولدمحمد موسیٰ جمالی کی لاش ملی، جس کی شناخت بائیو میٹرک نظام ذریعے کی گئی۔ جبکہ مناہی اسٹاپ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار کریم آباد کی رہائشی لڑکی حوا بنت صاحب اوڈ جاں بحق ہوگئی، حادثے میں ارشد اوڈ اور مسمات سوڈی زخمی ہوگئے ، جبکہ مورو میں روڈ پار کرتے ہوئے ضعیف شخص علی حسن رستمانی وین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب کار کو بچاتے ہوئے ٹرک الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے ، جبکہ شعبدے بازی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان گر کر زخمی ہوگیا۔

ادھر شہدادپور میں شاہپور چاکر روڈ پر پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں میرواہ گورچانی کی رہائشی چار سالہ معصوم بچی سندر موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں گڈی جوگی، والدہ نظیراں جوگی اور والد سگن جوگی شامل ہیں۔ مقامی افراد نے جاں بحق بچی اور زخمیوں کو اسپتال شہدادپور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچی سندر جوگی کی موت کی تصدیق کردی۔ نوڈیرو چند روز قبل حادثے میں زخمی ہونے والانوجوان انجینئر کامران بھٹو دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں