جامشورو:کوٹری میں آوارہ کتوں نے 7سالہ بچے کی جان لے لی

جامشورو:کوٹری میں آوارہ کتوں نے 7سالہ بچے کی جان لے لی

جامشورو (نمائندہ دنیا)کوٹری میں خانپور کے علاقے میں گزشتہ روز سے غائب ہونے والے 7 سالہ بچے نانجی ولد رام چند کولھی کی لاش صبح خانپور کے علاقے سے ملی۔۔۔

 جس کو آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ کر کھا لیا، کوٹری پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لاش گھر پہنچتے ہی پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ دوسری جانب عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوری گئی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کوٹری کے حکام سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں