مین ہول میں بچے کی ہلاکت بدترین انتظامی ناکامی، ندیم اعوان
کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے گلشن معمار میں 24 گھنٹے سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش کھلے مین ہول سے ملنے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
کراچی میں حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اب ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ مسلسل نااہلی، بے حسی اور بدترین انتظامی ناکامی کا نتیجہ ہے ۔ ایک طرف معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور دوسری طرف مئیر کراچی اور سندھ حکومت کی ترجیحات میں عوام کی جان و مال کا تحفظ شامل ہی نہیں۔