ہر ضلع میں دو کوئیک رسپانس فورس کی تشکیل کا فیصلہ
کراچی (آن لائن) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ کراچی کے سکیورٹی انتظامات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں دو کوئیک رسپانس فورس (QRF) پلاٹونز تشکیل دی جائیں گی اور ان کی مؤثر کارکردگی کے لیے عملی مشقوں کا آغاز کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ کوئیک رسپانس فورس کو حساس مقامات کے قریب تعینات کیا جائے اور فیلڈ افسران اینٹی رائٹ اقدامات کو یقینی بنائیں۔