کُمندان گینگ کے 4کارندے گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ سے تعلق رکھنے والے۔۔۔
4 ملزمان سعید الرحمان عرف کُمندان (گینگ کا سرغنہ)، صابر عرف شینا، اکرام عرف اکرو اور آکاش عرف پنجابی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی اور 24 مارکیٹ میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم سعید الرحمان عرف کُمندان گینگ کا سرغنہ ہے۔