جواب جمع نہ کرانے پرعدالت چیف سیکریٹری،میئرودیگر پربرہم

جواب جمع نہ کرانے پرعدالت چیف سیکریٹری،میئرودیگر پربرہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران۔۔۔

 چیف سیکریٹری، میئر کراچی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیے اور سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چیف سیکریٹری، میئر کراچی اور کے ڈی اے حکام کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا، حالانکہ یہ ایک اہم عوامی نوعیت کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو ایکٹ کے تحت تمام سڑکوں کے سگنلز کی ذمہ داری کے ڈی اے پر عائد ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں