ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے مقدمے میں رکشہ ڈرائیوربری

 ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے مقدمے میں رکشہ ڈرائیوربری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے مقدمے میں رکشہ ڈرائیور کامران احمد کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم رکشہ ڈرائیور سڑک کے درمیان رکشہ کھڑا کرکے سواریاں بٹھا رہا تھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔ ملزم کے عمل سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک میں خلل پیدا ہوا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب وکیل صفائی نے ملزم کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور پولیس اپنے دعوے کے حق میں کوئی ویڈیو شواہد یا عینی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں