جھلسی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی

جھلسی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی موچکو کٹو گوٹھ سے گزشتہ روز نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ،مقتول نوجوان کی شناخت فیضان ستی عرف فیضی کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیضان دو روز قبل اورنگی فقیر کالونی میں اپنے گھر سے نکلا اور پھر لاپتہ ہوگیا تھا شبہ ہے نامعلوم ملزمان نے فیضان فیضی کو اغواء کے بعد قتل کیا ہے ،ملزمان نے مقتول کی شناخت چھپانے کے لیے لاش کو جلا دیا تھا بظاہر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں