ڈکیتی مزاحمت پرشہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ڈکیتی مزاحمت پرشہری  کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ کے مطابق ملزم نے رمضان المبارک کے دوران شہری رحیم بخش کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر عباس ٹاؤن کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں