جیکب آباد میں ایک دن میں تین موٹر سائیکلیں چوری
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جییئل شاہ محلہ میں گھر کے سامنے کھڑی عبداللہ کیہر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔۔۔
جبکہ سول لائن تھانے کی حدود سول کورٹ کے سامنے سے پیشی پر آئے اسحاق گورچانی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں غلام مصطفی کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔