کنڈیارو سے ڈاکو گرفتار، نوڈیرو میں مزاحمت پرٹریکٹر ڈرائیور زخمی

کنڈیارو سے ڈاکو گرفتار، نوڈیرو میں مزاحمت پرٹریکٹر ڈرائیور زخمی

پڈعیدن، نوڈیرو(نمائندگان دنیا)کنڈیارو میں قومی شاہراہ کالج موڑ کے قریب پولیس کا دوران پٹرولنگ ڈکیتی ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہو گیا، ایک ڈاکو تاج علی عرف تاجو ولد سیدا خان آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 جس کا تعلق بلدیہ ٹائون کراچی سے ہے ۔ ملزم 8 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول مع میگزین برآمد ہوا ہے ۔ ادھر نوڈیرو کے قریب مسودیرو پل کے مقام پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے ٹریکٹر ڈرائیور یاسین جونیجو کو لوٹ لیا۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل کے کاغذات چھین کر فرار ہوگئے ، زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں