جنگ بندی عالمی امن کی جانب فیصلہ کن پیشرفت، چیئرمین سائٹ

جنگ بندی عالمی امن کی جانب فیصلہ کن پیشرفت، چیئرمین سائٹ

جانیں بچانے کیساتھ عالمی معیشت کوشدید بحران سے بچانے کاذریعہ بنی، زبیر گھانگراسفارتی کامیابی پر وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل زبردست خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ردعمل

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر گھانگرا نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کو عالمی امن کی جانب ایک فیصلہ کن اور خوش آئند پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشرفت جانیں بچانے کے ساتھ عالمی معیشت کو بھی شدید بحران سے بچانے کا ذریعہ بنی۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے اس سفارتی کامیابی پر وزیرِاعظم میاں شہباز شریف اورفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور امن پسند ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنا مثبت اور باوقار کردار منوایا ہے۔

پاکستان کی بروقت اور فعال سفارتکاری نے خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچا کر دنیا کے سامنے ایک مضبوط اور موثر ثالث کے طور پر اپنی حیثیت کو اجاگر کیا ہے ۔ زبیر گھانگرا نے کہا کہ اس جنگ بندی کے فوری بعد عالمی معیشت میں نمایاں بہتری کے آثار سامنے آئے ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ، جو اس امر کی عکاسی ہے کہ عالمی منڈی میں استحکام واپس آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے گیم چینجرثابت ہو سکتی ہے ۔ اس سے نہ صرف بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوگی بلکہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں ملکی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بنیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں