میہڑ:زمین کے تنازع پربھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
مقتول طارق تھیبو ماہر امراض قلب، فائرنگ سے بیٹا اور والد زخمی ہوگئےتھرپارکر میں نوجوان لڑکی کی خودکشی، منگیتر نے بھی خود کوگولی مارلی، زخمی
میہڑ، تھرپارکر (نامہ نگاران)میہڑ میں زمین کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور باپ، بھتیجے کو زخمی کردیا۔ گاؤں گھاڑی کی تھیبہ برادری میں واقعہ پیش آیا، مقتول طارق تھیبو ماہر امراض قلب تھا، فائرنگ سے اس کا بیٹا عبدالرحمن تھیبو شدید زخمی ہوگیا جبکہ والد عنایت اللہ تھیبو کو بھی زخمی ہوگیا، مقتول ڈاکٹر طارق تھیبو کے بیٹے عبدالرحمن تھیبو کو تعلقہ اسپتال گمس میہڑ لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاڑکانہ منتقل کیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں میں زمین کے معاملے پر پرانا تنازع چل رہا تھا جس کے بعد مقتول طارق تھیبو اور اس کے بھائی خالد تھیبو کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے مقتول ڈاکٹر طارق تھیبو کے بیٹے عبدالرحمان کی مدعیت میں ملزم خالد تھیبو اس کے منشی طارق تھیبو، نظیر جلبانی ، سرفراز گوگانی چانڈیو ، اللہ داد بروہی سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلی۔ واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو خیرپور ناتھن شاہ کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر تھرپارکر میں ڈیپلو تعلقہ کے گاؤں ڈنڈی میں 18 سالہ لڑکی سسی بھٹی نے مبینہ خودکشی کرلی، واقعے کے بعد اس کے منگیتر ثناء اللہ بھٹی نے بھی خود کو گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے سسی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جاں بحق لڑکی اور زخمی نوجوان کی جلد شادی ہونے والی تھی۔