گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلوڑ کی ہدایات پر گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم شروع کر دی گئی۔ محکمہ انسداد تجاوزات نے مختلف یونین کمیٹیز میں رات گئے بھرپور کارروائیاں انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق یوسی 2 میں بولان سجی سے وسیم باغ تک، یوسی 8 میں بیت المکرم مسجد کے اطراف جبکہ یوسی 5 میں نیو دھوراجی کے مختلف مقامات پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران کاؤنٹرز، ٹھیلے پتھارے ، اسٹالز، کیبنز اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کر دیا گیا۔کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے بھی خاطر خواہ ریلیف ملا۔

آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر قائم رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کیا گیا اور سامان کو ضبط بھی کیا گیا تاکہ آئندہ ایسی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی صورت سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں