شہری ٹریفک پولیس کے غلط ای چالان کے خلاف کیس جیت گیا

 شہری ٹریفک پولیس کے غلط ای چالان کے خلاف کیس جیت گیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں مقامی عدالت نے شہری کی غلط ای چالان کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شہری کی غلط ای چالان کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی جس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 27 فروری کو صدرمیں غلط پارکنگ پر 10ہزار روپے کا ای چالان جاری کیاگیا، گاڑی پارک نہیں کی بلکہ ایک منٹ سے بھی کم پک اینڈ ڈراپ کیلئے روکی تھی جس مقام پر ای چالان کیا گیا وہاں غیر قانونی موٹر سائیکلیں پارک کی جاتی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کروانے کے بجائے مخصوص افراد کو نشانہ بنارہی ہے ، ای چالان کے بعد ریویو کمیٹی کو شکایت درج کرائی جو مسترد کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں