نٹر امتحانات کا پہلا مرحلہ 29اپریل سے شروع ہوگا
اکراچی (اے پی پی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کا پہلا مرحلہ 29 اپریل سے شروع ہورہا ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،ہوم اکنامکس، آرٹس ریگولر،آرٹس پرائیویٹ اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 29 اپریل سے شروع ہورہے ہیں جو 15 جون تک جاری رہیں گے ۔ صبح کی شفٹ میں 9بجے سے 12بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 2بجے سے 5بجے تک امتحانات لیے جائیں گے ۔