آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے انتظامات پر شدید تحفظات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بھی امتحانی انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراکز کا آخری وقت تک تعین، سافٹ ویئر کی خرابی، اور فارم جمع کرانے کے نظام میں مسائل نے لاکھوں طلبہ کو ذہنی دباؤ کا شکار کیا۔
تنظیم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر امتحان دینے کی اجازت دینا بورڈ کی ناقص تیاری کا ثبوت ہے اور چھوٹے مراکز میں بڑی تعداد میں طلبہ کو بٹھانا درست نہیں ہے اس سے نقل آسانی سے کی جاسکتی ہے ۔ امتحانات کے دوران مختلف مراکز پر سہولیات کی کمی سامنے آئی۔ ملیر کے ایک گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں کئی کلاسوں میں پنکھے موجود نہیں تھے جس کے باعث طلبہ شدید گرمی میں امتحان دینے پر مجبور رہے جبکہ بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں حالانکہ کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔طلبہ نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا تاہم کچھ امتحانی مراکز میں فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث طالبات نے شدید گرمی میں نیچے دریاں بچھا کر پرچہ کیا۔