گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

ونڈو آپریشن کے تحت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیربلدیاتقیام امن کے لیے پاکستان کی بہترین سفارتکاری کامیاب ہوئی، ناصر حسین شاہ

کراچی (کامرس رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبائی صنعتی زونز میں گوجرانولہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔کراچی ایکسپو سینٹر میں گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تین روزہ میڈ اِن گوجرانولہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ ان کے لیے ونڈو آپریشن کے تحت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کراچی میں صنعتیں لگانے والے گوجرانولہ کے صنعتکاروں کو بندرگاہ کی وجہ سے خام مال کی درآمدی لاگت میں کمی کی سہولت کے ساتھ انکی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات بھی آسان ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیا جا رہا ہے ، قیام امن کے لیے پاکستان کی بہترین سفارتکاری شاندار انداز میں کامیاب ہوئی۔ صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بالخصوص فیلڈ مارشل کی کاوشیں رنگ لائیں۔ پاکستان کی اعلی قیادت کی شاندار خارجہ پالیسی نے جنگ بندی کروائی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشوں سے بزنس کو فروغ اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس موقع پر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں نے بتایا کہ نمائش میں گوجرانولہ کی 65 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے 150 اسٹالز لگائے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں