منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

 محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کراچی کے علاقوں ضلع غربی و ضلع شرقی میں علیحدہ علیحدہ کاروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع غربی کی ٹیم نے پرانا گولیمار میں کاروائی کے دوران گاڑی سے 27 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے منشیات اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے شہر میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع شرقی کے علاقے لسبیلہ میں دوسری کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو 30 گرام کرسٹل ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں