عوام دوست منڈی میں بیوپاریوں اور مویشیوں کی آمد

عوام دوست منڈی میں بیوپاریوں اور مویشیوں کی آمد

روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانور منڈی پہنچ رہے ہیں،طارق تنولیمنڈی میں قربانی کے جانوروں کی ریکارڈ تعداد متوقع ہے ،ایڈمنسٹریٹر

کراچی (این این آئی)ناردرن بائی پاس پر لگی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا، اندرونِ ملک سے بیوپاریوں کے بڑے قافلے پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں نے بھی منڈی کا رخ کر لیا ہے ، ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانور عوام دوست منڈی پہنچ رہے ہیں، جیکب آباد سے آنے والے بیوپاریوں کے بڑے جتھے دیدہ زیب اور صحت مند جانوروں کے ساتھ مویشی منڈی میں پہنچے ہیں، بیوپاری خان جھکرانی جیکب آباد سے 32 بہترین جانور لیکرمویشی منڈی پہنچا ہے اورکہاکہ امید ہے اس بار کراچی کے شہری ہمارے مال کو پسند کریں گے ، جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا ایک اور بیوپاری عبدالحمید 35 جانور، قلندر بخش 44 اور فدا حسین 80 جانوروں کے ساتھ منڈی میں موجود ہیں،بیوپاریوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے سہولیات حوصلہ افزا ہیں۔

جیکب آباد سے آنے والے بیوپاری فدا نے کہا کہ 80 جانور لایا ہوں، انتظامیہ نے بھی جگہ فراہم کر دی ہے ، طارق تنولی نے مزید کہا رواں سال عوام دوست منڈی آنے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی توقع ہے ،عوام دوست منڈی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس بار بیوپاریوں اور خریداروں دونوں کے لیے سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے تاکہ شہری قربانی کا فریضہ احسن طریقے سے مویشی منڈی میں ملنے والی ہر کے ساتھ انجام دے سکیں ساتھ انتطامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کوئی شہری کسی بھی بیوپاری کو مویشی منڈی سے باہر پیسوں کی ادائیگی نہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں