لعل شہباز مزار پر8ماہ میں 2کروڑ 38لاکھ 78ہزار چندہ جمع
سہون شریف (نمائندہ دنیا)حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر آٹھ ماہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار نذرانہ جمع ہوا، جبکہ نذرانے کی پیٹیاں کھولنے پر سونا، چاندی بھی ملی ہے۔۔۔
انتظامیہ نے بتایا کہ قلندر لعل شہباز کی مزار سے نذرانہ باکس سے ملنے والی رقم نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی ہے ، یہ رقم مزار کے تعمیراتی کام اورزائرین کو سہولیات میسر کرنے کیلئے جاری کاموں پر خرچ ہوگی، صوبائی وزیراوقا ف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ مزار پر آنیوالے زائرین کو ہر ممکن سہولت دے ۔ زائرین کیلئے گیسٹ ہاؤس ، واش رومز، پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں، اور ریسٹ ایریا قائم کررہے ہیں۔