ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا فیلڈمارشل کے نام خط
کراچی(این این آئی)عافیہ موومنٹ ، پاکستان کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بعد فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکو بھی خط لکھ کر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے انسانی ہمدردی اور رحم دلی کی بنیاد پر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خط میں لکھا ہے کہ آج، بطور مسلح افواج کے سربراہ، آپ نے بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آپ کی حالیہ کوششیں، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ، اس بات کی امید دلاتی ہیں کہ دیرینہ تنازعات کے حل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔میری دلی خواہش ہے کہ یہ مثبت تعلقات دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کے لیے دیرپا امن کا باعث بنیں۔