سٹی تاجراتحاد کااسمارٹ لاک ڈاؤن پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

سٹی تاجراتحاد کااسمارٹ لاک  ڈاؤن پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)آل سٹی تاجراتحاد (رجسٹرڈ) اور آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)نے سندھ حکومت کی ایندھن بچت پالیسی کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر حماد پونا والا نے کہا ہے کہ مارکیٹس اور کاروباری اوقات میں کمی سے معیشت مزید دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت عالمی معیشتوں کے ساتھ مسابقت کے مرحلے میں ہے ، ایسے میں کاروباری اوقات محدود کرنے کے بجائے انہیں بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں