ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک تجاوزات کا خاتمہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی ناد علی نے ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا۔
کالا بورڈ سمیت میں ہائی وے روڈ پر مختلف تجاوزات قائم تھیں جن میں ٹھیکے کیبننز اور ٹائر شاپ شامل تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کارروائی کی۔