کراچی میں سسٹم تباہ ہوچکا اصلاحات کی ضرورت ہے ، محفوظ النبی
کراچی(این این آئی)کراچی سٹیزن کونسل کے صدر محفوظ النبی خان کی جانب سے محفوظیہ ہاؤس پی ای سی ایچ بلاک 6 میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں جمعیت قوت اسلام پاکستان کے سربراہ علامہ سید آصف مصطفائی نے خصوصی شرکت کی جبکہ محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، بہاری کمیونٹی پاکستان کے رہنما حسنین ہاشمی، جماعت اہلسنت کے اشفاق احمد لودھی سماجی رہنما عطا الرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک بلخصوص شہر قائد کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کہ کراچی میں مسائل کے انبار لگے ہیں جن کا حل حکومت کے خلاف مضبوط اتحاد میں ہے مقررین نے کہا کہ کراچی کا درد رکھنے والی سیاسی، مذہبی، سماجی و دیگر تنظیمیں اور رہنما متحد ہوکر مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔