اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا نوٹس لیا جائے ، حنیف طیب
کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کا اہم اجلاس پارٹی چیئرمین حنیف طیب کی صدارت میں منعقد ہواجس میں مشرق وسطی کی صورت حال،ایران امریکہ جنگ بندی امن مذاکرات میں پاکستان کامصالحتی کردارکوخراج تحسین پیش کیا۔
حنیف طیب نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے دنیا بھر میں امن واستحکام کے لئے ہمیشہ ذمہ دارریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے ایران امریکہ مذاکرات دنیا کی نظریں پاکستان پرہیں پاکستان عالمی امن کے لئے اہم مرکزبن کرابھراہے ، اس بات کا بھی شدیدخطرہ ہے کہ اس مصالحتی کوششوں میں تباہ کن کرداراداکرنے کی اسرائیل ناکام کوشش کرسکتاہے اس مذاکرات کی کامیابی کے لئے ایران ،امریکہ ،پاکستان سب کو موثر کرداراداکرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل مسلسل لبنان میں حملے کررہاہے جس کا نوٹس لیا جائے۔