لیاری ندی میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کا نوٹس

لیاری ندی میں بڑھتی  ہوئی تجاوزات کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔کمشنر کراچی نے لیاری ندی کے اندر بڑھتی ہوئی تجاوزات کا نوٹس لیا ہے۔

 انھوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز جن میں وسطی شرقی اور غربی اضلاع شامل ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیاری ندی میں تجاوزات کی فوری روک تھام کریں جو قائم ہیں انھیں ترجیحی اقدامات کر کے خاتمہ کرکے فوری خاتمہ کیا جاے ۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نصراللہ عباسی نے کمشنر کو رپورٹ پیش کی ہے بتایا کہ لیاری ندی کے اندر مختلف تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں