سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری معطل
کراچی (این این آئی)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وکیل کے بیٹے کے مبینہ اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کے دوران سرکاری افسران کی عدم حاضری پر جمع کرایا گیا معافی نامہ منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے معافی نامہ جمع ہونے پر سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران ایس ایس پی اے وی سی سی آصف بلوچ اور ڈی ایس پی اے وی سی سی سلیم نے عدالتی سمن کی تعمیل سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ حکام کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت متعلقہ ملزمان کو سمن وصول کرا دیئے گئے ہیں۔