کے ایم سی ہال پیپلز پارٹی کے ذاتی مفادات کا مرکز، جاوداں فہیم

کے ایم سی ہال پیپلز پارٹی کے ذاتی مفادات کا مرکز، جاوداں فہیم

کراچی(این این آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ و سٹی کونسلر جاوداں فہیم نے سٹی کونسل اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی اور جمہوری اقدار کی پامالی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔

کراچی کے عوام نے نمائندوں کو شہر کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا تھا، مگر افسوس کے ایم سی ہال کو پیپلز پارٹی نے شور شرابے ، بدنظمی اور ذاتی مفادات کا مرکز بنا دیا ہے جہاں کراچی کی ترقی اور بہتری پر کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں ہونے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی مرضی کی قراردادیں منظور کرانے کے لیے نہ متفقہ رائے حاصل کر پاتی ہے اور نہ ہی اکثریت ثابت کر سکتی ہے ، اس لیے دھونس، ہنگامہ آرائی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں