سیلانی کی بائیکیا رائیڈرز کیلئے مفت پٹرول مہم جاری
بعض پمپس پر تین روز سے یومیہ ایک لٹر پٹرول مفت فراہم کیا جارہا ہےبائیکیا اورفوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈرز کو فائدہ،سیلانی ویلفیئرکو خراج تحسین
کراچی(سٹی ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے دورانسیلانی نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا شروع کردیا ،بائیکیا رائیڈرز کے لیے بعض پیٹرول پمپس پر یومیہ ایک لیٹر پیٹرول کی مفت فراہمی کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے ۔سیلانی کا کہنا ہے کہ رائیڈرز کے لیے ایک لیٹر مفت پیٹرول سے روزگار کا آغاز انہیں دن بھر مزید کئی رائیڈز دلانے کا سبب بن سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ نے اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مخیر حضرات کے تعاون سے پہلے مرحلے میںفوڈ اور بائیکیا رائیڈرز کے لیے ایک لیٹر مفت پیٹرول کی فراہمی کی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔گزشتہ تین روز میں اب تک شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر آنے والے سینکڑوں بائیکیا رائیڈرز کو ایک ایک لیٹر مفت پیٹرول فراہم کیا جاچکا ہے۔
بائیک رائیڈرز نے سیلانی کی اس کوشش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول سے انہیں پہلی دو یا تین رائیڈز کی تکمیل میںآسانی ہوگئی ہے اور ان پہلی دو یا تین رائیڈز سے ہونے والی آمدنی سے وہ مزید پیٹرول ڈلواکر سارا دن اپنے کام میںمگن رہتے ہیں۔ سیلانی کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ بائیک رائڈڑز کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے ۔سیلانی نے اپنے محدود وسائل کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس مہم کا آغاز کیا ہے ۔یہ مہم ابھی کئی روز جاری رہے گی۔اس مہم سے بائیکیا رائیڈرز،فوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈرز کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔