گوجرانوالہ کی مصنوعات عالمی معیار کی حامل، گورنر

گوجرانوالہ کی مصنوعات عالمی معیار کی حامل، گورنر

ایکسپوز سے کاروباری برادری کو نئے مواقع میسر آتے ہیں، نہال ہاشمی مقامی صنعتکار ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ سید محمدنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں اور مقامی صنعتکار ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وژن اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں صنعتی ترقی کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2026 کے باقاعدہ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس طرح کی ایکسپوز کے انعقاد سے صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو نئے مواقع میسر آتے ہیں، جس سے معیشت کو بھی تقویت ملتی ہے۔

اس سے قبل کراچی ایکسپو سینٹر آمد پر صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معروف پہلوان محمد عمر نے انہیں پگڑی پہنائی جبکہ دیگر پہلوانوں کی جانب سے روایتی نشان بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں گورنر سندھ نے ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کے لیے رکھی گئی مصنوعات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے صنعت اور تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیاء کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار کردہ مصنوعات واقعی عالمی معیار کی حامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں