گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فریئر کے علاقے میں پولیس کی کارروائی ،گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوسیم ولد افتخار، مظہر ولد محمد، محمد نوید ولد اصغر علی، اور ارسلان ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی۔ملزمان نے گزشتہ روز تھانہ فریئر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات کی تھی،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بند گھروں کی ریکی کرکے چوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں