محراب پور:آتشزدگی کے واقعہ میں 5کچے گھر جل گئے

محراب پور:آتشزدگی کے  واقعہ میں 5کچے گھر جل گئے

محراب پور(نمائندہ دنیا)اکری تھانے کی حدود گاؤں داد محمد راجپر میں آگ لگنے سے 5 کچے گھر جل گئے۔

 چولہے کی چنگاری سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ارجن بھیل، وزیر بھیل، گوپی بھیل، منگیو بھیل، ایکم کے جھونپڑی نما گھروں کو آگ لگی اور فائر بریگیڈ کے نہ پہنچنے پر تمام گھر خاکستر ہوگئے ، متاثرین کے مطابق انکے گھروں کا تمام سامان، فرنیچر، بستر اور اناج تک جل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں