میرپور خاص:مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھڑی سبزل اسٹاپ کے قریب مسلح مبینہ ڈاکوڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، اس دوران ایک ڈاکو جس کی شناخت خانو عرف خانڑی مری کے نام سے ہوئی ہے ، گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو خانو مری پولیس کی فائرنگ سے نہیں، بلکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے ، واقعے کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔