سماجی خدمات سے بہتر معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے ، شمسہ مہ جبین
کراچی(این این آئی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر شمسہ مہ جبین نے کہا کہ انسانی خدمت، فلاحی سرگرمیوں کا فروغ اور ضرورت مند طبقات کی مدد ہر معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ منظم اور مسلسل سماجی خدمات کے ذریعے ہی ایک بہتر اور ہمدرد معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے, نوجوانوں کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔