سورھیہ بادشاہ کیجدوجہد کو نصاب میں شامل کیا جائے ،سردار عبدالرحیم

سورھیہ بادشاہ کیجدوجہد کو نصاب میں شامل کیا جائے ،سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سورھیہ بادشاہ نے انگریز سامراج کے ظلم و بربریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا اور انتہائی جرات و حوصلے کے ساتھ شہادت کو قبول کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف شہید سورھیہ بادشاہ کی یاد میں منعقدہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ اور ہزاروں حروں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سورھیہ بادشاہ کی قیادت میں شروع ہونے والی جدوجہد نے برطانوی سامراج کو اس خطے سے پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ اس دوران ہزاروں حر مجاہدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی حر جماعت کے بہادر افراد ملکی سرحدوں کے دفاع پر مامور ہیں، جس کی بدولت وطن عزیز کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید سورھیہ بادشاہ کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کو قومی نصاب میں نمایاں طور پر شامل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں