لیاری ترقیاتی پیکیجز عوام کو دھوکا دینے کے مترادف،منعم ظفر

لیاری ترقیاتی پیکیجز عوام کو دھوکا دینے کے مترادف،منعم ظفر

پیپلز پارٹی نے 18سال سے لیاری کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رکھا ماضی کے پیکیجز کا کوئی نتیجہ نہ نکلا،حق دو تحریک سے مسائل اجاگر کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام کو ایک بار پھر جھوٹے وعدوں اور نام نہاد ترقیاتی پیکیجز کے ذریعے دھوکا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کی بدترین انتظامی نااہلی، کرپشن اور بنیادی سہولتوں کے فقدان نے پورے لیاری کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ لیاری کے بدترین حالات اور لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے حوالے سے آٹھ چوک پر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ دراصل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ 25 ارب روپے سے زائد کے اس پیکیج کے تحت سڑکوں کی تعمیر، سیوریج، پانی کی فراہمی، پارکس اور گرین بیلٹس بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن ماضی میں کیے گئے ایسے تمام اعلانات محض کاغذی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 برسوں کے دوران پیپلز پارٹی کی حکومت نے بارہا لیاری اور کراچی کی ترقی کے نام پر اربوں روپے کے پیکیجز کا اعلان کیا، مگر ان کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ 2020 میں اعلان کردہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی 2023 تک مکمل ہونا تھا، مگر 2026 آ چکا ہے اور شہر کی حالت مزید خراب ہو چکی ہے ،قابض میئر بتائیں کہ 2022 میں لیاری کے لیے اعلان کردہ 3 ارب روپے کے پیکیج کا کیا ہوا؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو لیاری کوتحریک کے ذریعے لیاری کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں