ایران امریکا مذاکرات کا دروازہ کھلا رہناچاہیے ،سنی تحریک
اقوام متحدہ کی فلسطین میں قتل وغارتگری پر خاموشی سوالیہ نشان ہے اسرائیل کی وجہ سے دنیا کے امن کو تباہ نہیں کیا جاسکتا ،شاداب رضا
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دروازہ کھلا رہناچاہیے دونوں ممالک کو حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، ایران امریکا مذاکرات کو امن کیلئے اہم قدم سمجھتے ہیں یہ ضروری نہیں معاملات ایک ہی بیٹھک میں حل ہوجائیں، اسرائیل کی وجہ سے دنیا کے امن کو تباہ نہیں کیا جاسکتا اسرائیل کی کسی کوبھی پشت پناہی نہیں کرنا چاہیے ،نیتن یاہو جنگی جرائم کا خطرناک مجرم انسانیت کا دشمن ہے ،ایران امریکا مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار مثالی جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اور جنگ تنازعہ کے خاتمے کو یقینی بنانا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے ،پاکستان کے ثالثی کردارکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امن کیلئے ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہونگے ،پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ثالثی کا عمل جاری رہنا چاہیے ، عالمی قوانین کسی ایک ملک کیلئے نہیں اس کا نفاذ اسرائیل سمیت دنیا کے تمام ممالک پر لاگو ہوتا ہے ،اسرائیل کو فلسطین وغزہ کے معاملے پر عالمی قوانین پر عمل نہ ہونا بھی حالات کی خرابی کا سبب ہے ،اقوام متحدہ انسانیت کا علمبردار بنتا ہے مگر فلسطین وکشمیرکے عوام کی قتل وغارتگری اسرائیلی وبھارتی ظلم وجبر پر خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاشوں کے سبب ایران امریکا کشیدگی کم ہوئی اور دوہفتے کا سیز فائر ہو ۔