بنگلہ دیشی وفد کا ڈاؤ یونیورسٹی کا دورہ
کراچی (سٹی ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بنگلہ دیش سے آئے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ کیا۔
وفد کا استقبال وائس چانسلر نازلی حسین نے کیا جن کی قیادت میں جامعہ نے خطے میں طبی تعلیم، تحقیق اور علاج معالجہ کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ، بنگلہ دیشی کی قیادت کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کر رہے تھے ان کے ہمراہ ہیڈ آف چانسری عشرت جہاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر عظمی بخاری ،وائس پرنسپل ڈی آئی ایم سی ڈاکٹر رملہ ناز ,اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال ڈاکٹر خورشید احمد سموں بھی موجود تھے ۔