نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 48گھنٹوں میں حل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل کرلیا اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث بیوی، ساس، سالا اور دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان ریحان کو فجر کے وقت قتل کیا گیا تھا، نوجوان کو مسجد کے دروازے پر صبح 5:30 بجے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے ۔