ڈی آئی جی کا شاہ فیصل پل پر ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی ایسٹ کراچی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے شاہ فیصل پل پر وائرل واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی و ملیر کو تحقیقات اور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی، جبکہ سیکیورٹی بڑھانے اور گشت تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی پل پر مسلح ڈاکووں کی شہریوں سے لوٹ مار کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں شہریوں کا کہنا تھا کہ 12 سے 15 مسلح ڈاکوؤں کا ٹولہ پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کو لوٹتا ہے ۔ ملزمان کلاشنکوف اور دیگر جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔