بلدیاتی ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے محروم
کراچی(این این آئی)کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر حکومت سندھ کو ماہانہ ایک ارب 93 کروڑ کی اوزیڈ ٹی گرانٹ،پینشن گرانٹ،اسپشل گرانٹ کا حساب دینے سے گریزکررہے ہیں۔
جس کی وجہ سے محکمہ فنانس عدالتی احکامات کے باوجود کے ایم سی کو فنڈز جاری نہیں کررہی ہے جسکے باعث ٹی ایم سیز کے ریٹائر 2800 سے زائد ملازمین پراونڈنٹ فنڈ،گریجویٹی کی ادائیگی سے محروم ہیں۔